فینسنگ (Fencing)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 8مئی 2020ء)

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2011ء میں فینسنگ کے حوالہ سے ایک مختصر معلوماتی مضمون عزیزم ثمر احمد کے قلم سے شائع ہوا ہے۔
فینسنگ کا لفظ انگریزی محاورے میں تلوار کو خاص انداز میں استعمال کرنے کے لئے بولا جاتا ہے۔ یہ ان چار کھیلوں میں شامل ہے جو ہر سال اولمپک گیمز میں شامل کی جاتی رہی ہیں۔ فینسنگ اپنی پرانی شکل میں یورپ کے بعض علاقوں میں بارھویں صدی میں بھی کھیلی جاتی تھی لیکن 16ویں صدی میں اس کی مقبولیت اتنی بڑھ گئی کہ سکولوں میں اساتذہ کے ذریعے اس کی تربیت دی جانے لگی۔ اس کا جدید دَور 17ویں صدی میں جدید اصولوں کے تحت شروع ہوا۔ کھلاڑی مضبوط کاٹن یا نائیلون کا لباس استعمال کرتے ہیں۔ چہرے پر ایک ماسک (Mask) ہوتا ہے جو گردن پر حملے کو بھی روکتا ہے۔ لباس کے اوپر ایک چیز پہنی جاتی ہے جسے Lame کہتے ہیں۔ اس کھیل میں تین اقسام کے ہتھیار (Foil, Epee & Sabre) استعمال کئے جاتے ہیں۔ ان ہتھیاروں میں برقی تاریں ہوتی ہیں اور جب بھی کوئی ہتھیار Lameکو چھُوتا ہے تو آواز آتی ہے اور مخالف کھلاڑی کا پوائنٹ ہوجاتا ہے۔ دو کھلاڑیوں کے درمیان 9 میچز کھیلے جاتے ہیں۔ ہر میچ تین منٹ کا ہوتا ہے لیکن اگر مقررہ وقت سے پہلے 5 پوائنٹس مکمل ہوجائیں تو میچ ختم ہوجاتا ہے۔ فینسنگ کی پہلی عالمی چیمپئن شپ 1921ء میں پیرس (فرانس) میں منعقد ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں