لب پر درود ، دل میں دعاؤں کے قافلے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 2جون 2010ء کی زینت مکرم محمد مقصود منیب صاحب کی نظم میں شہدائے لاہور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

لب پر درود ، دل میں دعاؤں کے قافلے
دیکھو اُتر رہے ہیں فرشتوں کے قافلے
خاموش احتجاج سے ہیں کان پھٹ رہے
تابہ فلک نجیب صداؤں کے قافلے
اے آسماں کی آنکھ برس! دل کے داغ دھو!
ربوہ کو چل پڑے ہیں شہیدوں کے قافلے
ارضِ وطن کو کھا گئی کس کی نظر منیبؔ
اپنوں کے بازوؤں میں ہیں اپنوں کے قافلے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں