مال و متاع و جان و دل آپ پہ سب نثار ہے – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19؍فروری 2021ء)

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی مدح میں مکرم عبیداللہ علیم صاحب مرحوم کا قصیدہ شامل ہے۔ مرحوم کی اہلیہ محترمہ کی طرف سے ارسال کیا جانے والا یہ قصیدہ اس نوٹ کے ساتھ شائع ہوا ہے کہ مرحوم علیم صاحب کی یہ پہلی شعری کاوش تھی جسے حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ نے قبول تو فرمایا مگر ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ جماعتی روایات میں قصیدہ بازی کا رجحان مجھے پسند نہیں ہے۔ اس قصیدے میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

مال و متاع و جان و دل آپ پہ سب نثار ہے
میرے حضور! آپ کو دینِ ہدیٰ سے پیار ہے
میرے حضور! آپ سے روح کو زندگی ملی
میرے حضور! آپ سے زندگی باوقار ہے
آپ کی بات بات سے رازِ نہاں کا انکشاف
آپ کا ایک ایک لفظ موجۂ صد بہار ہے
میرے حضور آپ سے ٹوٹ گیا طلسم شب
میرے حضور صبح تو آپ سے جلوہ بار ہے
میرے حضور کا ظہور آمد دورِ خسروی
شمع یقیں مرے حضور آپ سے آب دار ہے
میرے حضور! آپ کے فیض کی ہیں یہ برکتیں
ربوہ کی سرزمین آج رُوکش لالہ زار ہے
آپ کی مدح میں حضور کہہ نہ سکا علیم کچھ
پڑھنے کے بعد اپنی نظم آپ ہی شرمسار ہے

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں