مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی بعض خصوصی خدمات

ماہنامہ ’’خالد‘‘ سالانہ نمبر 1998ء میں مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب نے دفتر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر انتظام انجام دی جانے والی بعض خصوصی خدمات کی جھلکیاں پیش کی ہیں۔

1۔ڈرائیونگ کلب: یہ کلب حضرت مصلح موعودؓ کے اس ارشاد کی روشنی میں قائم کیا گیا ہے کہ ’’اگر مرکزی مجلس ایک موٹر خرید سکے تو یہ بہت مفید کام ہوگا۔ اس کے ذریعہ خدام کو موٹر ڈرائیونگ کا کام سکھایا جائے اور یہ بتایا جائے کہ موٹر کی عام مرمّت کیا ہوتی ہے‘‘۔ صرف گزشتہ دو برس میں 226؍افراد اس کلب سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
2۔ کمپیوٹر سیکشن۔
3۔ سمعی و بصری سیکشن۔
4- ہائیکنگ کلب: یہ کلب 1991ء سے قائم ہے پہلے اس کا مرکزی دفتر پشاور میں تھا جو دو سال قبل ربوہ منتقل کیا گیا۔ گزشتہ دو سال کے عرصہ میں پاکستان کے مختلف اضلاع کے 108 خدام نے کلب کی رکنیت حاصل کی اور 30 گروپس میں شامل 126؍ خدام ہائیکنگ کے لئے گئے۔
5۔ ویٹ لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ کلب۔
6۔ مرکزعطیہ خون: یہ مرکز جولائی 1994ء میں قائم کیا گیا اور اکتوبر 1998ء تک اس کے ذریعہ 2154؍ ضرورتمندوں کی مدد کی گئی جن میں سے 839؍ غیر از جماعت تھے۔
7۔ سوئمنگ پول: عالمی معیار کے اس سوئمنگ پول سے اپریل سے اکتوبر تک سینکڑوں افراد مختلف شفٹوں میں فائدہ اٹھاتے ہیں۔
8۔ رائٹرز فورم: اس کلب کے زیر اہتمام خدام میں تحقیق کام کرنے اور مضمون لکھنے کا ملکہ پیدا کیا جاتا ہے۔ اس وقت ایک سو سے زیادہ خدام اس فورم کے ممبر ہیں۔
9۔ ایوان محمود سپورٹس کلب: یہاں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مختلف شفٹوں میں کھیلنے کا انتظام موجود ہے۔
10۔ ایمبولینس سروس: نومبر 1994ء سے اکتوبر 1998ء تک یہ سروس اندرونِ ربوہ 1173؍افراد کو مہیا کی گئی جن میں سے 400 کو بالکل مفت اور 427 سے رعائتی چارجز وصول کئے گئے۔ اسی طرح بیرون ربوہ 698؍ افراد کو سروس مہیا کی گئی جن میں سے ایک سو کو مفت اور 176؍ افراد سے رعائتی چارجز وصول کئے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں