محترم راجہ ناصر احمد صاحب مرحوم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍نومبر 2000ء میں مکرمہ عصمت راجہ صاحبہ اپنے والد محترم راجہ ناصر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کی والدہ محترمہ ظفر نور صاحبہ نور ہسپتال قادیان میں نرسنگ کا کام کرتی تھیں۔ محترم راجہ صاحب نے اپنی تعلیم بورڈنگ میں رہ کر حاصل کی۔ کھیلوں کے میدان میں بہترین طلبہ میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے مردانہ وجاہت کے ساتھ ساتھ عمدہ آواز اور انداز خطابت بھی بخشا تھا۔
محترم راجہ ناصر احمد صاحب PAF (پاکستان ایئرفورس) میں ملازم رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مکمل طور پر سلسلہ کے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ خلافت رابعہ کے دَور میں جب حضور انور ایدہ اللہ نے سندھ کا دورہ فرمایا تو انتظامات کے نگران آپ ہی تھے۔ دورہ مکمل ہونے پر حضور انور نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے آپ کو اپنی کلائی کی گھڑی عطا فرمائی۔ حضور انور کی لندن ہجرت کے بعد ایک لمبا عرصہ آپ حضور انور کی ڈاک اور خطبات سندھ و بلوچستان کے اندرونی علاقوں تک پہنچانے کا کام کرتے رہے۔ حلقہ ڈرگ روڈ کے صدر بھی تھے۔ اسیرراہ مولیٰ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ کئی سال تک کراچی کے سیکرٹری ضیافت بھی رہے۔ اپنی وفات سے دو تین سال قبل تک باقاعدگی سے جلسہ سالانہ لندن میں شمولیت کی توفیق عطا ہوتی رہی۔ جلسہ لندن کے دوران لنگر خانہ میں ڈیوٹی دیا کرتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں