محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ ستمبر 2003ء میں مکرمہ امۃالرحیم صاحبہ اپنے والد محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب کا ذکر خیر کرتی ہیں۔
محترم صوبیدار صاحب 23؍اپریل 1916ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی اپنے والدین کے ہمراہ قادیان آگئے۔ 1936ء سے 1955ء تک حضرت مصلح موعودؓ کی زیرہدایت مختلف جماعتی کاموں میں مصروف رہے خصوصاً قادیان کے دفاع میں بھرپور حصہ لیا۔ اس دوران آپ کے سینے میں گولی بھی لگی جو بعد میں میوہسپتال لاہور میں نکالی گئی۔ آپ کو حضورؓ نے رتن باغ میں احمدی کیمپ کا انچارج بھی مقرر کیا۔ بعد میں فرقان بٹالین کے رضاکاروں کی ابتدائی تربیت کا کام آپ کے سپرد ہوا۔ بعد میں کشمیر کے ایک محاذ پر کمپنی کمانڈر کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔ 1958ء میں واپس آکر مستقل طور پر حضورؓ کے عملہ حفاظت میں شامل ہوگئے اور 1972ء تک اس خدمت پر مامور رہے۔ بعد میں ایکسرسائز کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوجانے کی وجہ سے مجبوراً خدمت جاری نہ رکھ سکے۔ 1967ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے ہمراہ آپ کو یورپ جانے کی توفیق بھی ملی۔
آپ کو اللہ تعالیٰ نے دو بیٹوں اور چھ بیٹیوں سے نوازا۔ آپ پنج وقتہ نمازوں کے پابند اور تہجد گزار تھے۔ ہر وقت نیکی کا درس دیتے۔ خلافت سے مضبوط تعلق تھا اور دعاؤں پر کامل یقین تھا۔ آپ موصی تھے۔ نہ صرف اپنا اور اپنی اہلیہ کا چندہ باقاعدگی سے ادا کرتے بلکہ صدقات بھی بہت کیا کرتے تھے۔ آپ نے چند کتب بھی تحریر کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں