محترم صوفی عبدالغفور صاحب

محترم صوفی عبدالغفور صاحب سابق کارکن وقف جدید 6؍جون 2006ء کو وفات پاگئے۔ آپ 1925ء میں ضلع چکوال میں پیدا ہوئے۔ پہلے فوج میں ملازمت کی۔ 16؍مارچ 1965ء سے وقف جدید میں بطور کلرک خدمت کا آغاز کیا اور یہ خدمت ریٹائرمنٹ کے بعد بھی 1993ء تک جاری رکھی۔ لمبے عرصہ تک حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کی فضل عمر ہومیوڈسپنسری میں بطور ڈسپنسر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہاتھ میں شفا رکھی تھی۔
آپ نے خود احمدیت قبول کرنے کی سعادت پائی تھی۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور تہجد گزار تھے، دعوت الی اللہ کے جذبہ سے سرشار تھے اور دین کے لئے بہت غیرت رکھتے تھے۔ پشتو، اردو اور انگریزی میں بات کرسکتے تھے۔ موصی تھے۔ تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں عمل میں آئی۔
(بحوالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2006ء)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں