محترم محمد برکات الٰہی جنجوعہ صاحب

محترم برکات الٰہی جنجوعہ صاحب 22؍اکتوبر 1936ء کو پیدا ہوئے اور 9؍ستمبر 1997ء کو کینسر کے مرض میں کچھ عرصہ مبتلا رہنے کے بعد وفات پاگئے۔ آپ کے والد حضرت ماسٹر نور الٰہی صاحبؓ جنجوعہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اولین اساتذہ کرام میں سے تھے اور حضرت مسیح موعودؑ کے صحابی تھے۔ آپ کی والدہ بھی صحابیہ اور ایک صحابی کی بیٹی تھیں۔ چنانچہ آپ کے بزرگوں کی پاکیزہ صحبت کا آپ پر گہرا اثر تھا۔ آپ دین کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ قرآن کریم اور کتب سلسلہ کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔ آپ جماعت احمدیہ مانٹریال کے سالہا سال تک صدر بھی رہے اور آپ نے مانٹریال میں علمی مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے پروفیسروں کے علاوہ صاحب ذوق اور علم دوست احباب کثرت سے شریک ہوتے تھے۔ آپ کا مختصر ذکر خیر مکرم عبداللطیف چودھری صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا فروری 1998ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں