محترم مرزا محمد ادریس صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ اپنی 7؍اگست 2001ء میں محترم مرزا محمد ادریس صاحب کی وفات کی اطلاع اور اُن کے مختصر حالات زندگی شائع ہوئے ہیں۔ آپ کی وفات یکم اگست 2001ء کو ٹورانٹو میں ہوئی اور تدفین ربوہ میں عمل میں آئی۔
محترم مرزا محمد ادریس صاحب 15؍اکتوبر 1929ء کو پیدا ہوئے۔ نومبر 1950ء میں اپنی زندگی وقف کی اور مدرسہ احمدیہ قادیان اور جامعۃالمبشرین ربوہ میں زیرتعلیم رہے۔ 1952ء میں شاہد کلاس پاس کی اور عملی میدان میں قدم رکھا۔ 21؍جنوری 1953ء کو بورنیو میں دعوت الی اللہ کے لئے بھجوائے گئے اور جولائی 1963ء میں وہاں سے واپس تشریف لائے۔ مارچ 1964ء میں یوگنڈا بھجوائے گئے اور دسمبر 67ء میں واپس ربوہ تشریف لائے۔ اس کے بعد 1988ء تک متواتر انڈونیشیا بھجوائے جاتے رہے۔ پھر کچھ عرصہ اصلاح و ارشاد مرکزیہ بھی کام کیا۔ جون 1990ء میں مستقل فراغت کے بعد امریکہ تشریف لے گئے۔ امریکہ سے آپ کینیڈا کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے گئے تھے کہ وہاں آپ کی وفات ہوگئی۔ حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے لندن میں آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں