محترم مظفر احمد منصور صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اکتوبر 2009ء میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق محترم مظفر احمد منصور صاحب مربی سلسلہ ابن مکرم چودھری انور علی صاحب مرحوم 9؍اکتوبر 2009ء کو اٹک میں ساٹھ سال کی عمر میں وفات پاگئے۔
مرحوم یکم جولائی 1949ء کو سدوکیؔ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد 11جون 1961ء کو زندگی وقف کرکے جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔ یکم مئی 1974ء فارغ التحصیل ہوکر میدان عمل میں قدم رکھا اور مختلف شہروں میں خدمت کی توفیق پائی۔ 28؍جون 1982ء کو آئیوری کوسٹ بھجوائے گئے جہاں کچھ عرصہ امیر و مبلغ انچارج بھی رہے۔ فروری 1989ء سے دسمبر 1989ء تک بورکینافاسو میں رہے۔ پھر پاکستان آکر مختلف شہروں میں خدمات بجالاتے رہے۔ نہایت خوش اخلاق، نیک سیرت، مہمان نواز اور غریبوں کے ہمدرد تھے۔ خلافت احمدیہ کے ساتھ والہانہ عشق تھا۔ احباب میں ہردلعزیز تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آپ موصی تھے اس لئے تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں