محترم ملک صلاح الدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍فروری 2003ء میں دیرینہ خادم سلسلہ اور ’’اصحاب احمد‘‘ کے مؤلف محترم ملک صلاح الدین صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ2؍فروری 2003ء کو قریباً 91 سال کی عمر میں لدھیانہ میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت ملک نیاز محمد صاحبؓ کے فرزند تھے۔
آپ کو 1938ء تا 1941ء تک حضرت مصلح موعودؓ کا پرائیویٹ سیکرٹری ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ وفات تک صدر انجمن احمدیہ بھارت کے رکن رہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کے صحابہؓ کے حالات پر مشتمل ’’اصحاب احمدؑ‘‘کی چودہ جلدیں شائع کرنے اور متعدد جلدیں تیار کرنے کی توفیق پائی۔ ’’مبشرین احمدؑ‘‘ کے نام سے متبعین کے حالات کی تدوین بھی آپ کر رہے تھے۔ آپ تحریک جدید قادیان کے بھی ممبر رہے اور جامعہ احمدیہ کا استاد ہونے کا شرف بھی آپ کو حاصل تھا۔ اخبار ’’بدر‘‘ قادیان کے ایڈیٹر بھی رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں