محترم ملک ممتاز احمد صاحب

محترم ملک ممتاز احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع چکوال اکتوبر 1995ء میں وفات پاگئے۔ آپ اپنے والد محتر میجر ملک حبیب اللہ خان صاحب امیر ضلع چکوال کی وفات کے بعد مئی 93ء میں امیر مقرر ہوئے تھے اور پھر سخت بیماری کے باوجود خدمت کو شعار بنائے رکھا اور بھرپور قائدانہ صلاحیتوں سے ضلع کی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا۔ نیز دوالمیال میں مربی ہاؤس کی تکمیل، مسجد کے لئے پانی کی فراہمی اور تمام ضلعی جماعتوں میں ڈِش انٹینا کی تنصیب آپ کے دورِ امارت میں ہونے والی اہم خدمات ہیں۔
آپ کا ذکر خیر مکرم ملک ریاض احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍نومبر 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔

ریاض احمد ملک صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں