محترم مولوی محمد منشی خان صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 1995ء میں محترم مولوی محمد منشی خان صاحب آف نارووال (سیالکوٹ) کے حالات زندگی شائع ہوئے ہیں جو ان کے بیٹے مکرم عبداللطیف خانصاحب نے رقم کئے ہیں۔ محترم منشی صاحب کے گاؤں میں ایک بار حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ تشریف لائے جن کی تقریر سن کر محترم منشی صاحب نے برادری کے 40 ؍افراد سمیت بیعت کی سعادت حاصل کی۔ (مضمون نگار اگر تاریخ بیعت کا ذکر بھی کردیتے تو زیادہ مناسب ہوتا)۔ قبول احمدیت کے بعد محترم منشی صاحب قادیان جاکر معلمین کی کلاس میں شامل ہوگئے۔ پنجابی کے اچھے شاعر تھے۔ حضرت مصلح موعودؓ اور پھر حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ نے بھی آپ کا کلام سنا اور پسند فرمایا۔ آپ بہت فدائی مبلغ تھے اور اس راستہ میں متعدد بار شدید مصائب کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔ 71ء میں آپ کی وفات ہوئی اور بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ مربیان میں تدفین عمل میں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں