محترم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی

محترم میاں صاحب جب ٹریننگ کالج کے طالب علم تھے تو ایک بار کرکٹ کی ٹیم لے کر قادیان گئے۔ جب کھیل کر واپس چلے گئے تو حضرت مصلح موعودؓ کا پیغام ملا کہ تعلیم مکمل کرکے قادیان آجاؤ۔ چنانچہ آپ حسب ارشاد قادیان پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر آپ کو علم ہوا کہ حضور آپ کو اور آپ کے خاندان کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اکتوبر 1999ء میں محترم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی کے بارہ میں ایک مضمون آپ کی نواسی مکرمہ عطیۃالظاہر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔
محترم جمونی صاحب کو نہ صرف خلفاء کی اولادوں بلکہ ان کی بیگمات کو پڑھانے کا شرف بھی حاصل ہوا۔آپ جامعہ احمدیہ اور جامعہ نصرت برائے خواتین میں بھی تدریس کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔
آپ کو دعوت الی اللہ کے مواقع بھی حاصل ہوئے۔ امریکہ میں قیام کے دوران آپ نے عیسائیوں کی یونیورسٹی میں ایک مباحثہ بھی کیا جس کے بعد آپ کو یونیورسٹی کی طرف سے Doctor of Divinity کی اعزازی ڈگری دی گئی۔ امریکہ میں آپ نے دس سال کا طویل عرصہ نہایت سادگی سے گزارا جس کا بیشتر حصہ ڈیٹن کی احمدیہ مسجد کے ایک کمرے میں گزرا۔ چونکہ آپ کو کھانا پکانا نہیں آتا تھا اس لئے آپ کا گزارا اکثر ڈبل روٹی، بسکٹ، اور مشروبات پر ہوتا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں