محترم میاں محمد یٰسین صاحب سہارنپوری

روزنامہ الفضل ربوہ 27فروری 2012ء میں محترم میاں محمد یٰسین صاحب کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
محترم میاں محمد یٰسین صاحب کا اصل وطن سہارنپور تھا لیکن کاروبار کے سلسلہ میں آپ کوہ منصوری میں اپنے بھائی مکرم میاں محمد یامین صاحب (تاجر کتب) کے ساتھ مقیم تھے۔ یہیں آپ دونوں بھائیوں تک احمدیت کا پیغام حضرت سید عزیز الرحمن صاحبؓ آف بریلی کے ذریعے پہنچا اور خلافت اولیٰ کے زمانے میں اِنہوں نے احمدیت قبول کر نے کی سعادت پائی۔
آپ کا استقلال اور اخلاص قابل رشک تھا۔ احمدیت قبول کرنے کے بعد آپ بہت دکھ دئیے گئے حتیٰ کہ والد نے جائداد سے عاق کردینے کی دھمکی بھی دی لیکن آپ احمدیت پر مضبوطی سے قائم رہے اور اپنے بھائی کے ہمراہ ہجرت کرکے قادیان چلے آئے۔ یہاں مہاجر کی زندگی گزار رہے تھے کہ 27فروری 1911ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں