محترم ولی محمد صاحب گجراتی درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم ولی محمد صاحب گجراتی ابن مکرم شاہ محمد صاحب شادی (آف گجرات) کا ذکرخیر شائع ہوا ہے جو پہلے سے قادیان میں مقیم تھے۔ دوسری عالمگیر جنگ کے دوران فوج میں بھرتی ہوگئے اور جنگ ختم ہونے پر فوج سے فارغ ہوکر واپس قادیان آگئے۔ بعد ازاں حفاظتِ مرکز کے لئے منتخب ہوکر درویشی کی زندگی اختیار کرنے کی توفیق پائی۔
آپ دیہاتی وضع داری کا ٹھیٹھ نمونہ تھے۔ ہمیشہ تہہ بند اور ڈھیلی ڈھالی قمیض زیب تن کی۔ سرپر پگڑی یا پٹکا رکھتے تھے۔ چونکہ اَن پڑھ تھے اس لئے بطور مددگار کارکن اخلاص و وفا سے خدمت کی توفیق پاتے رہے۔ انجمن سے پنشن پانے سے قبل بھی بھینس پالتے اور زمین ٹھیکہ پر لے کر چارا اور کچھ غلّہ وغیرہ کاشت کرلیا کرتے تھے۔ جب درویشان کی فیملیاں پاکستان سے آئیں تو آپ کی اہلیہ بھی مع دو بچیوں کے آگئیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کُل چار لڑکے اور تین لڑکیاں عطا فرمائیں ۔
مکرم ولی محمد صاحب کو دمہ تھا اور اسی کے ایک جان لیوا حملہ میں 27؍فروری 1994ء کو آپ کی وفات ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں