محترم پیر اکبر علی صاحب

محترم پیر اکبر علی صاحب تحصیل فاضلکا کے بودلہ خاندان کے فرد اور بڑے زمیندار تھے۔ خلافتِ ثانیہ کے ابتدائی ایام میں قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ لاہور سے LLB کرنے کے بعد فیروزپور کے کامیاب وکلاء میں آپ شمار ہوئے۔ ابتداء میں آپ نے فیروزپور کے میونسپلٹی ممبر اور پھر ڈسٹرکٹ بورڈ کے جوائنٹ چیرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں اور کافی عرصہ نواب صاحب ممدوٹ کے قانونی مشیر رہے۔ کئی برس تک حلقہ فاضلکا سے پنجاب لیجسلیٹو کونسل اور پھر لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر رہے۔ 1937ء میں جماعت احمدیہ فیروپور کی امارت آپ کے سپرد ہوئی۔ آپ نے دلیری کے ساتھ ہمیشہ حق گوئی کو اپنائے رکھا۔ 25؍مئی 1948ء کو آپ کی وفات ہوئی۔
آپ کا ذکر خیر مکرم چودھری عبدالحفیظ صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍نومبر 1995ء کے ایک پرانے شمارے سے منقول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں