محترم چودھری عبدالرزاق صاحب شہید

شہید احمدیت محترم چودھری عبدالرزاق صاحب امیر ضلع نوابشاہ کا ذکر خیر مکرم انور ندیم علوی صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جون 1995ء میں پیش کیا ہے۔ محترم چودھری صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت پر 27؍ روپے کے قلیل سرمائے سے سندھ میں کاروبار شروع کیا تھا جو آپکی شہادت کے وقت کروڑوں کی سرحد کو چھو رہا تھا لیکن اس کے باوجود طبیعت انتہائی سادہ تھی اور خدا کی راہ میں فراخدلی سے خرچ کرنے کی عادت تھی۔ بہت دعا گو اور خدمت خلق کے جذبہ سے لبریز تھے۔ آپکی شہادت پر اپنوں کے علاوہ غیر بھی دھاڑیں مار کر روئے اور بلا امتیاز خدمت خلق کرنے والے اس شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں