محترم ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب سے تعصب و عناد کا ایک اظہار

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کا تعلیمی کیریئر تو ہر لحاظ سے شاندار تھا ہی لیکن اپنے زمانہ طالبعلمی کے دوران 1945ء میں گورنمنٹ کالج یونین کے صدر رہے اور نیو ہاسٹل کمیٹی کے صدر بھی ۔مجلہ ’’راوی‘‘ کے اردو اور انگریزی حصوں کے ایڈیٹر بھی رہے۔ لیکن 1989ء میں گورنمنٹ کالج لاہور نے اپنی 125 سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ’’راوی‘‘ کا جو خصوصی نمبر شائع کیا اس میں تمام سابقہ ایڈیٹران کی فہرست بھی شائع کی گئی لیکن ڈاکٹر عبدالسلام کا نام ہی خارج کردیا گیا۔ جس کے بارے میں گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ فزکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد زکریا بٹ صاحب کہتے ہیں کہ تحقیق کے بعد یہی پتہ چلا کہ مذہبی تعصب کی بناء پر لسٹ بنانے والے نے ان کا نام ڈراپ کردیا تھا۔ بعد میں وہ لسٹ دوبارہ شائع کی گئی …
امر واقعہ یہ ہے کہ جب فہرست دوبارہ شائع کی گئی تو اردو والے حصہ میں بھی ڈاکٹر صاحب کا نام ایک دوسرے صاحب کے ساتھ دیا گیا اور انگریزی والے حصہ میں ایک اور صاحب کے ساتھ ۔ گویا کہ اس کے دو مدیر تھے۔… اس تعصب سے کیا حاصل؟ کیا ڈاکٹر صاحب کے وقار یا عزت کو کچھ نقصان ہوا یا الٹا گورنمنٹ کالج اور اس کے مجلہ ’’راوی‘‘ کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے اس کے وقار کو دھچکا لگا۔
(ماہنامہ ’’خالد‘‘ نے محترم ڈاکٹر صاحب کے زمانہ ادارت کے مجلہ راوی کے سرورق کا عکس بھی شائع کیا ہے)۔
۔ …٭ …٭…٭…۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں