مصائب میں باحوصلہ رہنا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اپریل 1995ء میں لیفٹیننٹ کرنل بشارت احمد صاحب اپنے مضمون میں کئی مثالوں کے ساتھ یہ بیان کرتے ہیں کہ مصیبت کے وقت اپنے حواس کو قابو میں رکھنا ایک راہنما کے لئے بہت ضروری ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے ’’مصیبت میں گھبرانا بہت بڑی مصیبت ہے‘‘۔ مضمون نگار نے ترک رہنما اتا ترک کمال پاشا اور پاک فوج کے جنرل ٹکا خان کی حوصلہ مندی کی مثالیں بیان کرنے کے بعد چونڈہ فرنٹ کی ایک انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈیئر عبدالعلی ملک کا وہ واقعہ بیان کیا ہے جب پسرور کے قریب ناگہانی مصیبت کی طرح بڑھتے ہوئے دشمن کے ٹینکوں کو شاندار حوصلہ اور جرأت کے ساتھ ان کی انفینٹری نے روک دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں