مژدہ اے تشنہ لباں ! اے کشتگان روزگار! – نظم

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ جلسہ سالانہ نمبر 2006ء میں مکرم حبیب الرحمٰن ساحر صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مژدہ اے تشنہ لباں ! اے کشتگان روزگار!
پھر جواں ہے دورِ صہبا و سبو و جام و مَے
پھر درِ پیرِ مغاں سے ہے صلائے رستگار
پھر اسیروں کو رہائی کی نویدِ نَو ملے
شب گزیدوں کو خدا کے نُور کی پھر ضَو ملے

وقت پھر دہرا رہا ہے گردشِ لیل و نہار
’’آرہا ہے اس طرف احرارِ یورپ کا مزاج
نبض پھر چلنے لگی مُردوں کی ناگاہ زندہ وار‘‘
مرحبا ! دست مسیح پاک سے کسر صلیب

مرحبا ! نَصْرٌ مِّنَ اللہ ، مرحبا ! فَتْحٌ قَرِیْب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں