مکرمہ نصرت جہاں صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 1 2جون 2010ء میں مکرمہ ر۔داؤد صاحبہ نے اپنی بہن مکرمہ نصرت جہاں صاحبہ کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔
محترمہ نصرت جہاں صاحبہ 1969ء میں ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور 9 جون 2009ء کو صرف چالیس سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔
آپ سلسلہ کی فدائی، مہمان نواز، دکھی انسانیت کی ہمدرد اور ملنسار، سخاوت کرنے والی اور نماز، روزے کی پابند تھیں۔ طبیعت میں شگفتگی تھی اور کبھی کسی کی دل شکنی نہیں کرتی تھیں۔ آپ کا ہر عزیز بلکہ ہمسائے تک آپ کی خوبیوں کی وجہ سے آپ سے محبت رکھتے تھے۔ دوسروں کی تکلیف دُور کرنے کے لئے ہر وقت کوشش کرتی رہتیں۔ گاؤں میں رہنے کے باوجود پردہ کی انتہائی پابند تھیں۔
1989ء میں آپ کی شادی مکرم حامد حسین صاحب آف محمد آباد سندھ کے ساتھ ہوئی۔ 2007ء میں کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئیں اور بیماری کا وقت نہایت حوصلے اور صبر سے گزارا۔
ایک بیٹے کو جامعہ احمدیہ اور دوسرے کو معلمین کلاس میں بڑے شوق سے بھیجا۔ بچوں کی جدائی کو خدا کی خاطر برداشت کرتیں۔ شدید بیماری کے باوجود بیٹوں کو جامعہ سے نہ بلوایا کہ اُن کے پرچے ہورہے تھے۔ موصیہ تھیں اسلئے بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں