مکرم رانا محمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ نے پوسٹل انٹرویو کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے چنانچہ 7 جولائی 1997ء کے شمارہ میں محترم رانا محمد خان صاحب امیر ضلع بہاولنگر کا انٹرویو شاملِ اشاعت ہے۔ آپ 1962ء سے اس عہدہ پر خدمت بجا لا رہے ہیں نیز فضل عمر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں اور 1974ء سے 1990ء تک سٹینڈنگ کمیٹی برائے صد سالہ جوبلی منصوبہ کے رکن بھی رہے ہیں۔
مکرم رانا صاحب ضلع سرگودھا کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ جب آپ کے والد محترم چودھری احمد خاں صاحب کو ریاست بہاولپور میں اراضی الاٹ ہوئی تو یہ گھرانہ 1927ء میں نقل مکانی کرکے ضلع بہاولنگر کے ایک گاؤں میں آکر آباد ہوگیا۔ ابتدائی تعلیم کی تحصیل کے بعد 1937ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں داخل ہوگئے۔ گریجوایشن آپ نے تعلیم الاسلام کالج لاہور سے کی۔ آپ کالج کے کشتی رانی کی ٹیم کے کپتان اور کالج یونین اور ہاسٹل یونین کے نائب صدر بھی رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں