مکرم سمیع اللہ قمر صاحب کی وفات

مکرم سمیع اللہ قمر صاحب امیر ومشنری انچارج زمبابوے ابن مکرم عطاء اللہ صاحب سابق اسسٹنٹ مینیجر سندھ جیننگ اینڈ پریسنگ فیکٹری 28 دسمبر 2003ء کر ہرارے (زمبابوے) میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔
آپ 31 ؍اگست1951ء کو کنری سندھ میں پیدا ہوئے۔ کنری سے ہی میٹرک کا امتحان پاس کر کے 1969ء میں جامعہ احمدیہ ربوہ میں داخلہ لیا اور 1977ء میں جامعہ احمدیہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد تقریباً 11سال تک پاکستان کے مختلف مقامات پر خدمت دین کی سعادت حاصل کی۔ 1988ء میں زیمبیا بھجوائے گئے اور اپریل 1990ء میں آپ کا تبادلہ زمبابوے میں ہوا جہاں آپ نے بطور مشنری انچارج 13 سال کا عرصہ نہایت اخلاص اور جانفشانی سے خدمت دین کرتے ہوئے گزارا۔
آپ کو جلسہ سالانہ برطانیہ 1992ء میں شامل ہونے کا موقع بھی ملا۔ اپریل 2003ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی وفات پر مجلس انتخاب خلافت میں شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی اور اسی طرح آپ نے خلافت خامسہ کے پہلے جلسہ سالانہ برطانیہ 2003ء میں بھی شرکت کی۔ آپ نے پسماندگان میں بوڑھے والدین کے علاوہ پانچ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں