مکرم عبدالحکیم جوزا صاحب مربی سلسلہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 14 اگست 2020ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 9؍جنوری 2013ء میں مکرم عبدالحکیم جوزا صاحب مربی سلسلہ کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ مکرم محمد موسیٰ صاحب آف ڈیرہ غازیخان کے بیٹے تھے۔ 3؍جنوری 2013ء کی شب 76 سال کی عمر میں وفات پائی۔ بوجہ موصی ہونے کے تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔
مرحوم پاکستان کے مختلف مقامات کے علاوہ گھانا میں بھی بطور مبلغ سلسلہ خدمات بجالاتے رہے۔ ربوہ میں قرآن کریم کی پروف ریڈنگ کے کام کے علاوہ وکالت تصنیف اور بطور استاد جامعہ احمدیہ بھی خدمت کی توفیق پائی۔ غریب پرور تھے اور خدمت خلق ان کی فطرتِ ثانیہ تھی۔ کبھی کسی کی دل آزاری نہ کی اور نہ ہی کسی سے ناراض ہوئے۔ اگر کسی نے سخت الفاظ استعمال بھی کیے تو بس یہی کہا کہ اللہ سب پر اپنا فضل فرمائے مَیں تو آپ سے ناراض نہیں ہوں۔ مرحوم نے لواحقین میں بیوہ مکرمہ مبارکہ خانم صاحبہ کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔ ایک بیٹے مکرم اعجاز احمد کلیم صاحب نصرت جہاں انٹرکالج ربوہ میں اور بیٹی مکرمہ عائشہ ثمینہ صاحبہ نصرت جہاں اکیڈمی میں ٹیچر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں