مکرم عبدالقدیر فیاض صاحب مربی سلسلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2011ء میں مکرم مسعود احمد صاحب چانڈیو مربی سلسلہ کے حوالہ سے اُن کے بڑے بھائی مکرم عبدالقدیر فیاض صاحب مربی سلسلہ کی وفات کی اطلاع شائع ہوئی ہے جو 8؍ستمبر 2011ء کو حرکت قلب بند ہوجانے سے کراچی میں وفات پا گئے۔ آپ خداتعالیٰ کے فضل سے موصی تھے ۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔
مکرم عبدالقدیر فیاض صاحب 22ستمبر 1948ء کو قمرآباد ضلع نوشہرو فیروز میں پیدا ہوئے۔ 1956ء میں بیعت کرنے کی توفیق پائی۔ 12مئی 1962ء کو اپنی زندگی وقف کی اور جامعہ احمدیہ سے شاہد کرکے یکم مئی 1974ء کو میدان عمل میں آئے۔ آ پ سندھی، اردو، پنجابی اور سواحیلی زبانیں جانتے تھے۔ 1985ء تا 1988ء اور 1993ء تا 1996ء تنزانیہ میں خدمت کی توفیق پاتے رہے۔ 4نومبر 1989ء سے 29جولائی 1993ء اور 1997ء تا 1998ء میں بطور نائب ناظم ارشاد خدمت کی توفیق پائی۔ اس وقت گلشن حدید کراچی میں بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق پا رہے تھے۔ پسماندگان میں ایک بیوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ ایک بیٹا جامعہ احمدیہ ربوہ میں درجہ ثالثہ کا طالب علم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں