مکرم غلام رسول ورک صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍ستمبر 2002ء میں مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب مربی سلسلہ نے اپنے مختصر مضمون میں مکرم لیفٹیننٹ کرنل غلام رسول ورک صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔
آپ 1926ء میں ضلع گجرات کے ایک گاؤں کھیریانوالی میں مکرم چودھری حاکم علی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ضروری تعلیم حاصل کرکے فوج میں شامل ہوئے۔ ستمبر 1958ء میں قبول احمدیت کی توفیق پائی اور نومبر 1979ء میں نظام وصیت سے وابستہ ہوگئے۔ آپ ایک خدا ترس اور شریف النفس انسان تھے۔ 3؍جون 2002ء کو لاہور میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔
قبول احمدیت کے بعد آپ نے ثابت قدمی سے مخالفت کا مقابلہ کیا اور دعوت الی اللہ کرتے رہے، واقف کاروں کو ربوہ لاتے، زعیم انصاراللہ حلقہ بھی رہے، دوسروں کی مدد پر ہمیشہ آمادہ رہتے۔ مہمان نواز اور غرباء کا خاص خیال رکھنے والے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں