مکرم قریشی سعید احمد صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 8 ؍مارچ 2005 ء میں محترم حکیم بدر الدین عامل بھٹہ صاحب نے دو درویشان قادیان کا ذکرخیر کیا ہے۔
آپ مکرم عبد الکریم صاحب آف قادیان کے بیٹے تھے اور ابتدائی درویشان میں سے تھے۔ آپ کو صرف لنگر خانہ سے مفت کھانا اور پانچ روپے ماہوار جنوری 1948 سے ملنا شروع ہوئے اور آپ اپنے حلقہ کے دیگر درویشان کے ساتھ اپنے مفوضہ فرائض ادا کرتے رہے۔ دفاتر کی تنظیم نو میں مددگار کارکن کے طور پر خدمت کی اور جب صدر انجمن احمدیہ نے بجٹ پر بوجھ کم کرنے کی خاطر درویشان میں تحریک کی کہ وہ اپنا کاروبار کرکے اپنا گزارہ خود چلائیں تو آپ نے بھی فارغ ہو کر روئی دھننے کی مشین لگا کر روزی کمانا شروع کردی۔ روئی دھننے کا کام چونکہ موسمی تھا اس لئے وہ چل نہیں پایا۔ چنانچہ آپ دوبارہ صدر انجمن احمدیہ کے گزارہ پر آگئے تھے۔ آپ کی شادی مکرم منشی عبد الحفیظ صاحب آف کرہل (یوپی) کی بیٹی سے ہوئی لیکن چند سال بعد اہلیہ ٹی بی کا شکار ہوکر وفات پاگئیں۔ کچھ عرصہ بعد آپ کی دوسری شادی ہوئی جس سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے عطا فرمائے جو سب شادی شدہ اور صاحب اولاد ہیں۔ دونوں بیٹے صدر انجمن احمدیہ کی ملازمت میں ہیں اور مختلف شعبہ جات میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
آپ چند سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ 23؍ جون 1984ء کو وفات پائی اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں