مکرم ملک محمد احمد صاحب آف دوالمیال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اپریل 2009ء میں مکرم ملک محمد احمد صاحب آف دوالمیال کا ذکرخیر مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔

ملک ریاض احمد صاحب

مکرم ملک محمد احمد صاحب ولد صوبیدار میجر راجولی صاحب دوالمیال میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدین اور دادا مکرم اللہ دتہ صاحب مخلص احمدی تھے۔ آپ نے بھی خود کو ہمیشہ جماعت کی خدمت سے منسلک رکھا اور ایک خادم کی حیثیت سے حتی المقدور خدمت کی۔ انگلینڈ میں بھی نہایت اخلاص کے ساتھ جماعت کی خدمت کرتے رہے۔ آپ ایک دلیر احمدی تھے۔ 1958ء سے انگلینڈ چلے گئے اور پولیس میں ملازمت کرلی۔ نہایت ملنسار، ہنس مکھ، خداترس اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار تھے۔ آپ کو خدمت خلق کا جذبہ وراثت میں ملا تھا۔ آپ نے 1969ء میں احمدیہ مسجد دوالمیال کو لاؤڈ سپیکر عطیہ کے طور پر دیا تھا اور یہ اس علاقہ میں کسی مسجد میں لگنے والا پہلا لاؤڈ سپیکر تھا۔یہ لاؤڈ سپیکر بیٹری پر چلتا تھا۔ کیونکہ اس وقت تک اس علاقہ کو بجلی کی سہولت نہیں ملی تھی۔
آپ اپنے بچے کی شادی کے سلسلہ میں انگلینڈ سے اپنی فیملی کے ساتھ دوالمیال آرہے تھے کہ اچانک راولپنڈی پہنچنے پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ آپ کو دوالمیال کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ آپ کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں