مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب

ماہنامہ ’’تشحیدالاذہان‘‘ جولائی 1996ء میں محترم ملک منور احمد جاوید صاحب B.A,B.Ed.کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔

آپ 1956ء سے 1971ء تک سول سیکرٹریٹ میں ملازم رہے اور پھر ایک لمبا عرصہ تجارت کی۔ 1982ء میں اپنی زندگی وقف کی تو رسالہ ’’ریویو آف ریلیجز‘‘ ربوہ کے مینیجر مقرر ہوئے۔ اِس وقت نائب ناظر ضیافت کے طور پر خدمت بجا لارہے ہیں۔
دارالضیافت ربوہ کے بارہ میں انہوں نے بتایا کہ عام حالات میں 450 افراد کے قیام کا انتظام ہے اور خصوصی حالات میں یہ تعداد 800 تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ مہمان کی رہائش کا انتظام اس کی ذاتی طرز رہائش کے مطابق ہوتا ہے۔ کھانے کا مینو ایک ہی ہے لیکن مریض کے لئے علیحدہ انتظام کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں