مکرم چودھری ظفر ممتاز صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2002ء میں مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خانصاحب کے قلم سے مکرم چودھری ممتاز احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔
مکرم چودھری صاحب 1937ء میں گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نو سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ میٹرک کے بعد ربوہ آگئے اور یہاں سےB.A. کرکے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر میں ملازم ہوگئے۔ 1998ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد ربوہ میں ایک کشادہ مکان بنوایا اور شہاب رائس ملز کے نام سے کاروبار شروع کیا۔ بہت مخیر اور ہمدرد تھے۔ غرباء کی مدد کرنے کے مواقع تلاش کرتے۔ رمضان میں مستحقین کے گھروں میں پانچ پانچ کلو چاول کے تھیلے بھجواتے۔ محلہ کی مسجد کی تعمیر میں دل کھول کر چندہ دیا اور اینٹیں بھی مہیا کیں۔ خود پوچھتے کہ کوئی ضرورت تو نہیں اور ہر خدمت کیلئے خوشی سے حاضر رہتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں