مکرم چوہدری عبد الغفور صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی 2004ء میں مکرم چودھری عبدالغفور صاحب کا ذکرخیر مکرم محمد محمود طاہر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جن کی وفات 21؍فروری 2004ء کو 87 سال کی عمر میں ربوہ میں ہوئی۔
آپ 1917ء میں مکرم چودھری بدرالدین صاحب پٹواری نہر آف گورداسپور کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1934ء میں لالیاں سے میٹرک پاس کیا۔ پھر ائیر ہیڈ کوارٹرز دہلی میں سروس کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد محکمانہ طور پر ہی پشاور آگئے۔ ایک سال بعد آپ کا دفتر کراچی میں منتقل ہوگیا جہاں آپ کا قیام ماڑی پور میں تھا۔ اس دوران آپ تین سال اپنی جماعت کے صدر بھی رہے۔ 1959ء میں تبادلہ پشاور ہوگیا تو یہاں بھی جماعتی خدمات کا سلسلہ جاری رہا اور محلہ فقیر آباد میں کئی سال خدمت کی توفیق پائی۔ 1976ء میں ائیر فورس سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ مستقل طور پر ربوہ میں فروکش ہوگئے۔
1977ء میں خدام الاحمدیہ مرکزیہ میں آپ کا تقرر ہوا۔ شعبہ اطفال میں جانفشانی اور محنت کے ساتھ کام کی توفیق پاتے رہے۔ اس دوران پہلے اپنے محلہ کے سیکرٹری امورعامہ اور پھر دس سال تک صدر محلہ رہے۔ دفاتر خدام الاحمدیہ سے اٹھارہ سال کی خدمت کے بعد بوجہ بیماری فارغ ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں