نشانِ فتح و ظفر ہے حدیقۃالمہدی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26جولائی2008 ء میں مکرم سراج ا لحق قریشی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نشانِ فتح و ظفر ہے حدیقۃالمہدی
نویدِ صبح سحر ہے حدیقۃالمہدی
خدا نے ہم کو عطا کی ہے اک وسیع جنت
جمالِ ذوقِ نظر ہے حدیقۃالمہدی
اِسے تو سینچا ہے ’’مسرور‘‘ نے دعاؤں سے
سدا بہار شجر ہے حدیقۃالمہدی
نزولِ رحمت باری کا ہے حَسین مقام
سرور قلب و نظر ہے حدیقۃالمہدی
سکون و امن کی منزل ہے یہ دلوں کے لئے
حبیب قلبِ بشر ہے حدیقۃالمہدی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں