نوبل انعام یافتہ ۔ چندرا شیکھر

نوبل انعام یافتہ عظیم سائنسدان چندرا شیکھر 1910ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ چھ سال بعد اپنے والد کے تبادلہ کی وجہ سے مدراس چلے گئے۔ کالج کی تعلیم مکمل کرکے کیمبرج سے Ph.D. کی ڈگری لی۔ آپ کو فزکس سے گہری دلچسپی تھی اور آپ کے ایک انکل سر سی۔دی۔ رامن کو بھی فزکس میں نوبل انعام بھی ملا تھا۔ آپ کے دو شاگردوں کو بھی پچاس کی دہائی میں نوبل انعام ملا تھا جبکہ آپ کو خود یہ انعام 1982ء میں ملا۔ آپ پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے بلیک ہولز کا سائنسی شعور دنیا کو دیا۔
کیمبرج کے بعد چندرا امریکہ میں شکاگو یونیورسٹی سے منسلک ہوگئے جہاں تدریس کے علاوہ آپ نے رسالہ ’’اسٹروفزیکل‘‘ کی 20 برس تک ادارت کی۔ آپ نے ستارے کی موت کے بارہ میں ایک نیا نظریہ بھی پیش کیا جسے کئی سال بعد تسلیم کیا گیا اور اب اس نظریہ کا نام Chandra Sekhar Limit ہے۔ چندرا کو 1976ء میں امریکہ کے صدر جانسن نے نیشنل میڈل آف سائنس بھی عطا کیا۔
چندرا شیکھر کی وفات 21؍اگست 1995ء کو ہوئی۔ آپ کے بارے میں ایک مختصر مضمون مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مئی 1998ء میں شامل اشاعت ہے۔

جناب زکریا ورک صاحب

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں