نہ جھُکا سکوگے ہم کو ، کوہِ وقار ہیں ہم – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں سانحۂ لاہور کے حوالہ سے مکرم مہدی علی چودھری صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نہ جھُکا سکوگے ہم کو ، کوہِ وقار ہیں ہم
دنیا کی ظلمتوں میں روشن مینار ہیں ہم
ہر موجِ خونِ گُل میں ہے لہو رواں ہمارا
ہیں ناآشنا خزاں سے کہ سدابہار ہیں ہم
ہمیں جان سے ہے پیارا وہ واحد و یگانہ
دار و رسن کا ڈر کیا ، بس جاں نثار ہیں ہم
سجدوں میں اس سے باندھا پیمان جو وفا کا
مقتل میں بھی نبھایا کہ وفاشعار ہیں ہم
گر اُٹھ گئے زمیں سے زندہ ہیں آسماں پر
ہوئے موت سے امر جو ، وہ کامگار ہیں ہم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں