نیزہ پھینکنا (Javelin Throw)

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مئی 2011ء میں نیزہ پھینکنے کے بارے میں ایک مختصر معلوماتی مضمون عزیزم رحمان احمد کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔
عالمی سطح کے مقابلہ جات میں مَردوں کے لئے نیزے کی لمبائی 2.7میٹر اور وزن 800گرام سے زیادہ ہونا چاہئے جبکہ خواتین کے لئے نیزے کی لمبائی 2.3میٹر اور وزن کم از کم 600گرام ہوتا ہے۔ نیزہ پھینکنے سے پہلے تیس میٹر لمبا راستہ دوڑ لگانے کے لئے بنایا جاتا ہے۔ قاعدہ کے مطابق کھلاڑی کی کمر نیزہ پھینکنے کے بعد اُس طرف نہیں ہونی چاہئے جدھر نیزہ پھینکا گیا ہے۔ پہلے پہل نیزہ سیدھا نیچے گِر جایا کرتا تھا لیکن 1986ء میں نیزے کی ساخت میں کچھ تبدیلی کرنے کے بعد اب نیزے کی نوک زمین پر پہلے لگتی ہے۔
1996ء میں جمہوریہ چیک کے ایک کھلاڑی نے 98.48میٹر کے فاصلے پر نیزہ پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں