نیک بندوں سے کبھی خالی نہیں ہوتا جہاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍فروری 2006ء میں جناب پنڈت میلا رام وفا صاحب ایڈیٹر ویربھارت (دہلی) کا کہا گیا حضرت مصلح موعودؓ کو عقیدت کا منظوم سلام شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ملاحظہ کیجئے:

نیک بندوں سے کبھی خالی نہیں ہوتا جہاں
ابتدائے آفرینش سے ہے ایسا انتظام
آج بھی مرزا بشیرالدین احمد اے ندیم
اس جہاں میں ایک ہیں نیکی مجسم لاکلام
خلق کی خدمت میں حاجت مندوں کی امداد میں
امتیاز ہندو و مسلم سے بالاتر مدام
بیسیوں محتاج ہندو ، درجنوں محتاج سکھ
سب وظیفے پا رہے ہیں آج تک بالالتزام
حلم کی ، اخلاص کی ، اخلاق کی زندہ مثال
خوش مزاج و خوش خصال و خوش خیال و خوش کلام

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں