پھر بہار آئی ، خدا کی بات ، پھر پوری ہوئی – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19؍فروری 2021ء)

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں مکرم قاضی محمداکمل صاحب کی ’’پیشگوئی مصلح موعود‘‘ کے پورا ہونے کے حوالے سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

پھر بہار آئی ، خدا کی بات ، پھر پوری ہوئی
بارگاہِ حُسن میں پھر دل کی منظوری ہوئی
پھر کِھلا کوئی گُل رعنا دیارِ شوق میں
جس کی خوشبو سے دماغوں میں یہ کستوری ہوئی
پھر ستارہ صبح کا مشرق میں جلوہ گر ہوا
پھر فضاءِ کائنات عشقِ حق نوری ہوئی
پھر ہوئے رخشندہ ذرّے ذرّے میں انوارِ حق
سرزمینِ قادیاں دارالاماں طُوری ہوئی
پھر مسیحی نَفس نے دکھلایا ہے دستِ شفا
دفع سب روحانی بیماروں کی رنجوری ہوئی
پھر قریب آکر وہ دیدِ یار سے ہوں مستفید
جو سمجھتے تھے کہ ہم کو بزم سے دُوری ہوئی
دیکھ لو مہدی کا فرزند گرامی ارجمند
حضرتِ حق میں دعا کی کیسی منظوری ہوئی
نصرتِ ناصر سے ہے منصور ، شہرت دُور دُور
غیب سے جو بات بتلائی گئی پوری ہوئی
کون ہے، بتلاؤ وہ محمود احمد کے سوا
چار سُو عالَم میں جس کی نیک مشہوری ہوئی

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں