پہلے مَیں انسان ہوں ، مجھ کو پیار کی جانب جانا ہے – نظم

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ نومبر و دسمبر 2011ء میں مکرم بشارت احمد بشارت صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

پہلے مَیں انسان ہوں ، مجھ کو پیار کی جانب جانا ہے
ہندو ، بدھ ، عیسائی ، مسلم ، سب کو ساتھ ملانا ہے

ایسا دَور ہے ، اپنوں کا اپنوں سے ناطہ ٹوٹ گیا
رشتہ تھا جس ایک خدا سے اُس کا دامن چھوٹ گیا
آج کے باغی انساں کو مالک کی طرف بلانا ہے

میرے رہبر بننے والو گھیرا اور نہ تنگ کرو
ڈوب گیا ہے خون میں انساں لِلّٰہ اب نہ جنگ کرو
بم کے بدلے گُل برساؤ گھر کو اگر بچانا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں