پیارا مہدی تھا خلافت کا فدائی اور غلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 27؍جنوری 2023ء)
روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ یکم دسمبر 2014ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کا مکرم ڈاکٹر مہدی علی شہید کی یاد میں درج ذیل کلام شامل اشاعت ہے:

ڈاکٹر مہدی علی شہید

پیارا مہدی تھا خلافت کا فدائی اور غلام
خدمتِ انسانیت کرتا رہا وہ صبح و شام
ارضِ ربوہ پر بہا کر خون اپنا اے طبیب
مل گیا تجھ کو شہادت کا بڑا اونچا مقام
اُس نے اپنے خانداں کا نام اونچا کر دیا
اور شہیدوں کے گروہ میں ہے لکھایا اپنا نام
سینچا ہے اُس نے لہو سے احمدیت کا جو باغ
وہ بڑھے گا اور پھولے گا جہاں میں تیز گام
میرا مولا اُس پہ اپنی رحمتیں نازل کرے
یاد رکھے گا زمانہ اس کی قربانی مدام
ہے دعا مومنؔ کی مولیٰ اس سے راضی ہو ہمیش
جنت الفردوس میں اس کو ملے اعلیٰ مقام

خواجہ عبدالمومن صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں