چاہ زمزم کی تلاش

آنحضرتﷺ کی پیدائش سے کئی سو سال پہلے قبیلہ جرہم کے سردار عمروبن الحارث کو بعض مشکلات کی وجہ سے مکہ چھوڑنا پڑا تو اس نے اپنے قیمتی اموال زمزم کے کنویں میں ڈال کر اسے اوپر سے بند کردیا اور خود مکہ چھوڑ کر چلاگیا۔ چنانچہ اہل مکہ زمزم کی برکت سے محروم ہو گئے۔ ایک روز حضرت عبدالمطلب کو اللہ تعالیٰ نے خواب میں اس چشمہ کے بارہ میں بتایا اور اسے دوبارہ کھودنے کا حکم دیا۔ چونکہ معین جگہ کا علم نہ تھا اس لئے آپ اپنے بیٹے حارث کے ساتھ لمبا عرصہ تلاش میں مصروف رہے۔ لوگوں نے آپ کا مذاق بھی اڑایا لیکن آپ کو اس خواب پر پورا ا یقین تھا۔ آخر ایک روز چاہ زمزم مل گیا تو اس واقعہ نے قریش میں آپ کی عزت بہت بڑھا دی۔
آنحضورﷺ کی پاکیزہ حیات طیبہ کے بیان کے آغاز میں یہ واقعہ محترم فریداحمد صاحب نوید کے قلم سے ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ستمبر 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں