چشمِ بینا سے کوئی دیکھے مقامِ محمود – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 9؍فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے مقام کے حوالہ سے مکرم خلیل احمد مونگھیری صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

چشمِ بینا سے کوئی دیکھے مقامِ محمود
ہفت افلاک سے بھی ارفع ہے بامِ محمود
’وہ‘ یہ کہتے تھے کہ شیرازہ بکھر جائے گا
آئیں آنکھوں سے ذرا دیکھیں نظامِ محمود
اُنہیں مایوسی ہے پر اپنا تو ایمان ہے یہ
غلبۂ دین مقدّر ہے بنامِ محمود
آؤ پی لو ، نہ مرو پیاس سے اے تشنہ لبو
زندگی بخش ہے ہر قطرۂ جامِ محمود
کیف بھی ، وجد ، مستی بھی، خِرد آور بھی
کچھ عجیب رنگ جماتی ہے مدامِ محمود
ہم ایازوں کی الٰہی یہ دعا ہے ہر دَم
پیارے محمود کو حاصل ہو مرامِ محمود

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں