چمن کے پتے پتے پر لکھا نامِ خلافت ہے – نظم

روزنامہ الفضل ربوہ 24مئی 2012ء میں شامل اشاعت مکرمہ فریحہ ظہیر صاحبہ کے کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

چمن کے پتے پتے پر لکھا نامِ خلافت ہے
فلک سے بھی کہیں اونچا یہ اکرامِ خلافت ہے
فضا جس سے لرز اٹھے پہاڑوں کے جگر پانی
زمیں گردش سے تھم جائے وہ الہامِ خلافت ہے
ہزاروں بار چومے کامرانی نے قدم اپنے
ہماری ہمتیں کیا ہیں؟ یہ اکرامِ خلافت ہے
فلک کو ناز ہے کہ اس پہ وہ خورشیدِ تاباں ہے
زمیں کو فخر ہے کہ اس پہ انعامِ خلافت ہے
حسینؓ ابن علیؓ نے زیرِ خنجر جو سنایا تھا
فریحہؔ ہے خدا شاہد وہ پیغامِ خلافت ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں