ڈاکٹر احسان اللہ ظفر صاحب امیر جماعت امریکہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں موجودہ امیر مکرم ڈاکٹر احسان اللہ ظفر صاحب کے بارہ میں ڈاکٹر حنا ظفرؔ صاحبہ کے قلم سے ایک تعارفی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔
محترم ڈاکٹر صاحب 15؍اپریل 1943ء کو محترم چودھری ظفراللہ خان صاحب کے ہاں سرگودھا (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم الاسلام ہائی اسکول ربوہ سے بورڈنگ ہاؤس میں رہ کر ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ 1959ء میں لاہور سے F.Sc کیا اور پھر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے 1966ء میں M.B.B.S. کی ڈگری لی۔ اس دوران باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت اور حضرت مسیح موعودؑ کی کتب کا مطالعہ آپ کی عادت بن چکی تھی۔
1967ء میں آپ میڈیسن اور ڈنٹسٹری میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے نیوجرسی (امریکہ) آگئے۔ اس وقت آپ نیو جرسی میں ایک جنرل ہسپتال میں شعبہ ریڈیالوجی کے چیئرمین ہیں۔2003ء میں آپ کو امیر جماعت امریکہ مقرر کیا گیا۔ آپ کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں