ڈوبے ہوئے ہیں شور قیامت میں خشک و تر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل نظم بعنوان ’’وہ اک صدا‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

ڈوبے ہوئے ہیں شور قیامت میں خشک و تر
آماجگاہِ دیو ہلاکت ہیں بام و دَر
ابلیس نعرہ زن ہے جو کرنا ہے کر گزر
افسانہ ہائے روز مکافات سے نہ ڈر
فتنہ طراز ہیں کئی فرعون آج بھی
کوئی تو ہو عطائے کلیمی سے بہرہ ور

اس دشت صد ہزار بلا میں وہ اک صدا
’’امن است در مکان محبت سرائے ما‘‘
قرآں کے نُور سے ہے مرا اکتساب نُور
بطحا کے آفتاب سے روشن جہاں مرا
یہ اِک صدا فسادِ جہاں میں پیامِ امن
آشوب روزگار کے ماروں کا آسرا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں