کارگاہِ ’’کُن فکاں‘‘ کا راز میرا مصطفیٰ – نعت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحبہ کے نعتیہ کلام سے انتخاب پیش ہے:

کارگاہِ ’’کُن فکاں‘‘ کا راز میرا مصطفیٰ
ہر دو عالَم کا ہے گویا ناز میرا مصطفیٰ
ابتدائے حُسن بھی ہے انتہائے حُسن بھی
عشق کا انجام اور آغاز میرا مصطفیٰ
کس کے رُخ پر ہیں تصدّق پھول وہ گلزار کے
ناز پھولوں پر مجھے گلناز میرا مصطفیٰ
رشک سے تکتے ہیں کس کو وہ ستارے چرخ کے
چودھویں کا چاند کیا مہناز میرا مصطفیٰ
کس کی نظروں کھل اُٹھی ہے مرے دل کی کلی
راز ہوں مَیں انکشافِ راز میرا مصطفیٰ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں