کرین Crane کا موجد ارشمیدس

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جنوری 2010ء میں کرین کی ایجاد کے حوالہ سے مکرم احمد سعود ناز صاحب کا ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے۔

عظیم سائنسدان ارشمیدس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اگر اُسے زمین سے باہر کھڑے ہونے کے لئے کوئی جگہ دے دی جائے تو وہ لیور کی مدد سے پوری دنیا کو اوپر اٹھا سکتا ہے۔ ارشمیدس نے وزن اٹھانے کے جو اصول بیان کئے آج کرینوں کی تیاری اُنہی اصولوں کو پیش نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ ارشمیدس 287 قبل مسیح میں پیدا ہوا۔ اُس نے جو مشینیں وزن اٹھانے کے لئے ایجاد کیں اُن کی مدد سے ایک آدمی کئی من پتھر کو باآسانی اوپر اٹھالیتا تھا۔ ارشمیدس نے اپنے وطن کی بہت خدمت کی۔ لیور کے اصول پر ہی اُس نے ایسی مشینیں بھی بنائیں جن کی مدد سے سسلی والوں نے روم کے بڑے بڑے جنگی جہازوں کو تباہ کردیا۔ اُس نے ایک مشین تیار کی جس سے دریا اور کنوؤں کا پانی دُور کے کھیتوں تک باآسانی پہنچایا جاسکتا تھا۔ اس سے مصر کے کسانوں نے بہت فائدہ اٹھایا۔
ارشمیدس کی موت ایک رومی سپاہی کے ہاتھوں ہوئی۔ اُس کے مرنے کے بعد اُس کے ملک سسلی کے عوام نے اُس کی نعش کو بڑے احترام کے ساتھ دفن کیا اور اُس کی قبر پر ایک شاندار مقبرہ تعمیر کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں