کسی گلی کا نہ کوچے کا پھر اسیر ہوا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10مئی 2008 ء میں مکرم ناصر احمد سیدؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

کسی گلی کا نہ کوچے کا پھر اسیر ہوا
غریب جب سے تری راہ کا فقیر ہوا
تمہارے قدموں سے لپٹا تو بن گیا گوہر
وگرنہ میں تو حقیقت میں اک حقیر ہوا
کسی بھی حرف سے کیسے کروں تیری تعریف
کہ کوئی حرف بھی تیری نہیں نظیر ہوا
یہ مہر و ماہ تو اپنی مثال میں کم ہیں
تمہارا حسن تو ہے اس سے بھی کثیر ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں