کوئی تو شخص اٹھے بے دھڑک جو سچ بولے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 5؍دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

کوئی تو شخص اٹھے بے دھڑک جو سچ بولے
بغیر خوف و خطر بزم میں زباں کھولے
کرخت لہجے میں سنتے ہیں درس نفرت کا
اے کاش امن کا کانوں میں کوئی رس گھو لے
شکستہ کشتی ہے بحر نفاق میں قدسیؔ
خدایا خیر ہو یہ کھا رہی ہے ہچکولے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں