کیا تری تحریر کی تعریف ہو اے کامراں – نظم

لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ دسمبر 2010ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی کتب کے مطالعہ کے حوالہ سے مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے ۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

کیا تری تحریر کی تعریف ہو اے کامراں
جامۂ انوار میں لپٹا ہوا طرزِ بیاں
ہر سطر روحانیت کے نُور سے معمور ہے
تھی ترے لفظوں کے پیچھے ربِ کعبہ کی زباں
دل کے مُردوں کے لئے ہر لفظ ہے آب حیات
ایک جُرعہ بھی کوئی چکھ لے تو آئے جاں میں جاں
جام تیرے ہاتھ سے جس نے پیا زندہ ہوا
زندگی بھی وہ جسے کہتے ہیں عمرِ جاوداں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں